ماسکو میں حکومت مخالف مظاہرے کے دوران تقریباً 60 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرے کا اہتمام کمیونسٹ پارٹی آف دی رشین فیڈریشن نے 1993 کے آئینی بحران کی برسی کے موقع پر کیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے لگائے، جس کے بعد پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔
دی کیف انڈیپنڈنٹ کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد میں تقریباً نصف کا تعلق کمیونسٹ پارٹی سے جبکہ باقی کا تعلق لبرل پارٹی یابلوکو سے تھا۔
