پشاور: مہمند کے علاقے یکہ غنڈ میں پولیو ٹیم کی حفاظت کے لیے ڈیوٹی انجام دینے والے پولیس اہلکاروں کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
تفصیلات کے مطابق مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کے باوجود پولیس اہلکار محفوظ رہے، جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ڈی پی او مہمند کے مطابق واقعے کے بعد فائرنگ کرنے والے ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
