ڈسکہ، سیالکوٹ (بیورو چیف رانا اعظم کی رپورٹ)
نارووال میں دریائے راوی سے ایک نامعلوم لاش برآمد ہوئی، جسے ریسکیو 1122 کی ٹیم نے آپریشن کے بعد دریا سے نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال نارووال منتقل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق شکرگڑھ میں کرتار پور پل کے قریب دریائے راوی میں ایک لاش تیرنے کی اطلاع موصول ہوئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی کرتار پور اسٹیشن سے فائر وہیکل اور ایمبولینس جبکہ نارووال اسٹیشن سے ریسکیو وہیکل فوری طور پر روانہ کی گئی۔
ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو دریا سے نکالا اور پولیس کی موجودگی میں ڈی ایچ کیو ہسپتال نارووال منتقل کر دیا۔ اس کارروائی میں ریسکیو کی تین گاڑیوں نے حصہ لیا۔
حکام کے مطابق تاحال لاش کی شناخت نہیں ہو سکی۔
