اسلام آباد: وزیراعظم اور سربراہ جے یو آئی کے درمیان ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
وزیراعظم شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان خیبر پختونخوا کے حالات اور پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے متعلق امور زیر بحث آئے۔
گفتگو کے دوران معاملات کو سیاسی طریقے سے حل کرنے اور باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی بات کی گئی۔ مولانا فضل الرحمان نے اس موقع پر اپنے اس مؤقف کا اعادہ کیا کہ سیاسی مسائل کا حل مذاکرات اور سمجھ بوجھ کے ذریعے تلاش کیا جانا چاہیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گفتگو میں بتایا کہ وفاقی حکومت نے مسائل کو سیاسی انداز میں حل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہے۔
رابطے میں زیر بحث معاملات کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔
