ٹانک: وزیر آباد کے علاقے میں ٹریفک پولیس کی موبائل گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید ہوگئے۔
تھانہ سٹی پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد موٹر سائیکلوں پر سوار حملہ آور فرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا، جبکہ شہید اہلکاروں کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کے اہلخانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید اہلکاروں کی قربانیاں یاد رکھی جائیں گی
