پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کا اضافہ کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے حکومتی منظوری سے نیا نوٹم (NOTAM) جاری کیا ہے۔
جاری کردہ نوٹم کے مطابق بھارت میں رجسٹرڈ یا بھارت سے وابستہ کسی بھی طیارے کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ یہ پابندی 24 اگست 2026 تک نافذ العمل رہے گی، اور اس عرصے کے دوران تمام بھارتی طیاروں پر پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی برقرار رہے گی۔
یاد رہے کہ پاکستان نے 23 اپریل 2025 کو بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کی تھیں، جس کی مدت میں اب ایک بار پھر توسیع کر دی گئی ہے
