ملتان کے علاقے پنج کوہ کے رہائشیوں نے مبینہ قبضہ گروپ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے فوری کارروائی کا مطالبہ کردیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ بعض عناصر شہریوں کی زمینوں اور املاک پر مبینہ طور پر قبضے کی کوشش کررہے ہیں، جس کے باعث مقامی رہائشیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
احتجاج کرنے والے شہریوں نے مطالبہ کیا کہ معاملے کی شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں اور اگر کسی فرد یا گروہ کی جانب سے غیرقانونی قبضہ ثابت ہو تو قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔
مکینوں نے ضلعی انتظامیہ سے متاثرہ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے اور زمین و جائیداد سے متعلق تنازع کو میرٹ پر حل کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے واضح کیا کہ شہریوں کے حقوق اور املاک کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ فوری اقدامات کرے۔
