ڈسکہ، سیالکوٹ (بیورو چیف رانا اعظم) آل پاکستان پنشنرز و ٹیچرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنماؤں نے آگیگا ایگزیکٹو کونسل پنجاب اور پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر میاں امجد علی سے ملاقات کی، جس میں پنشنرز کو درپیش مسائل اور مطالبات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران میاں امجد علی نے پنشنرز رہنماؤں کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل اور مطالبات آگیگا ایگزیکٹو کونسل پنجاب کے مرکزی اجلاس میں پیش کیے جائیں گے اور دیگر معاملات کے ساتھ ان کے حل کے لیے بھی کوشش کی جائے گی۔
اس موقع پر پنشنرز رہنماؤں نے آگیگا ایگزیکٹو کونسل پنجاب کے ساتھ مل کر کام کرنے اور اس پلیٹ فارم کے ذریعے اپنے مسائل و مطالبات حکومت تک پہنچانے کا فیصلہ کیا۔
ملاقات میں پنجاب ٹیچرز یونین کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری یوسف سہوترا، ملک سعید، آل پاکستان پنشنرز و ٹیچرز ایسوسی ایشن کے سابق اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران محمد جمیل اور شبیر احمد انصاری، سابق ہیڈ ماسٹر خلیل احمد کھوکھر، عاشق حسین، محمود احمد اور سکالرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر سلیم اللہ خان بھی موجود تھے۔
