پنڈی بھٹیاں میں بس حادثہ، متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک
پنڈی بھٹیاں کے کوٹ نکہ روڈ پر مسافر بس سیم میں جاگری، جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق تقریباً 40 افراد زخمی ہوگئے، جبکہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق بس لاہور سے چنیوٹ جا رہی تھی اور اس میں تقریباً 65 مسافر سوار تھے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث بس بے قابو ہوکر سڑک سے نیچے کھائی میں جاگری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کیا جا رہا ہے۔
حکام کے مطابق امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، جبکہ بعض مسافروں کے تاحال لاپتا ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔
