اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی نے مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس طلب کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے، جس کے آزاد کشمیر انتخابات کے بعد منعقد ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، آزاد کشمیر انتخابات، ن لیگ کے ساتھ سیاسی تعلقات، وفاق اور پنجاب حکومت کے ساتھ ورکنگ ریلیشنز سمیت متعدد اہم معاملات زیر غور آئیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کی صدارت صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کریں گے جبکہ چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے مرکزی مجلس عاملہ کے اراکین شریک ہوں گے۔ اجلاس میں آئندہ سیاسی حکمت عملی پر بھی مشاورت متوقع ہے۔
