اسلام آباد: تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے پیش نظر موٹروے پولیس نے متعدد اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی آمدورفت بند کر دی ہے۔
موٹروے پولیس کے مطابق M-1 موٹروے کو اسلام آباد ٹول پلازہ سے چھچھ انٹرچینج تک دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کیا گیا ہے۔
M-1 پر اسلام آباد ٹول پلازہ، فتح جنگ، ترنول، سنگجانی، اے ڈبلیو ٹی، براہمہ باہتر، برہان، ہزارہ موٹروے، غازی اور چھچھ انٹرچینجز بھی بند رہیں گے۔
اسی طرح M-14 موٹروے کو ہکلہ سے کنڈل تک دونوں سمتوں میں ٹریفک کے لیے بند کیا گیا ہے۔ اس روٹ پر ہکلہ، فتح جنگ، پنڈی گھیب، کھڑپہ، تراپ، داؤد خیل، کوٹ بیلیاں، عیسیٰ خیل اور کنڈل انٹرچینجز بھی بند ہیں۔
ذرائع کے مطابق جی ٹی روڈ N-5 کو اٹک خورد کے مقام پر بھی دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ راستے تاحکم ثانی بند رہیں گے اور مسافروں کو سفر سے قبل صورتحال سے آگاہ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
