پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ بنوں سے گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی
بنوں: پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ کو پولیس نے بنوں سے گرفتار کر لیا۔
رپورٹس کے مطابق مولانا نسیم شاہ کی گرفتاری کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے، جس میں پولیس اہلکار انہیں اپنے ساتھ لے جاتے دکھائی دیتے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گرفتاری کے دوران مولانا نسیم شاہ نے ہلکی مزاحمت کی کوشش کی، جس پر پولیس اہلکاروں نے انہیں زبردستی اپنے ساتھ لے لیا۔ واقعے کے وقت رینجرز اہلکار بھی موقع پر موجود تھے۔
