ڈیرہ اسماعیل خان (خصوصی رپورٹ) گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 1 بند کورائی کی بوسیدہ چھت کا پلستر گرنے سے 2طالبعلم زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم ڈیرہ کی غفلت کے باعث گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 1 بند کورائی کی بوسیدہ چھت کا پلسترا چانک گر گیا جس کے باعث چھت کے نیچے بیٹھے 2طالبعلم زخمی ہوگئے، جن کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیاگیا،مذکورہ واقعہ کے بعد طلبہ کے والدین نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سکول کی بوسیدہ عمارت اور خستہ حال چھتوں کی فوری طور پر مرمت کی جائے تاکہ آئندہ کوئی سانحہ پیش نہ آئے۔
