ڈیرہ اسماعیل خان کے معروف عالم دین پیر سید شعیب شاہ گیلانی ٹریفک حادثے میں جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے معروف عالم دین، شیخ الحدیث اور استاذ العلما پیر سید مفتی شعیب شاہ گیلانی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ ان کی وفات کی خبر سے دینی و علمی حلقوں سمیت اہل علاقہ میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔مرحوم کی نماز جنازہ شورکوٹ میں ادا کی گئی، جس میں مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیات، معززین علاقہ، عزیز و اقارب اور بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو سپرد خاک کردیا گیا۔پیر سید شعیب شاہ گیلانی کی وفات کو دینی و علمی حلقوں کے لیے بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔
