ملتان (ڈسٹرکٹ نیوز) میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر کام چھوڑ کر بھاگنے والے 15 سالہ لڑکے کو گاڑی سے ٹکر مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ واقعے نے کم عمر مزدوروں کے تحفظ پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
پولیس کے مطابق تھانہ ڈی ایچ اے کی حدود میں رائل آرچرڈ کے بلاک بی، گلی نمبر 10 میں وسیم عباس ولد انصر عباس، سکنہ مظفرگڑھ، مبینہ طور پر اپنے ٹھیکیدار توقیر نذیر کے تعاقب کے دوران تیز رفتار گاڑی کی زد میں آ گیا۔ ٹکر لگنے سے لڑکا گھر کے گیٹ سے جا ٹکرایا اور سر پر شدید چوٹ لگنے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
ملتان پولیس نے مقدمہ نمبر 990/26 بجرم دفعہ 302 تعزیراتِ پاکستان درج کرکے مرکزی ملزم توقیر نذیر کو گرفتار کر لیا، جبکہ واقعے میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔ واقعے کی مزید تحقیق جاری ہے
ڈسٹرکٹ نیوز — خبر وہی، جو حقیقت کے قریب!
