کوئٹہ سے ٹرین سروس دو روزہ معطلی کے بعد بحال
کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے ٹرین سروس دو روزہ معطلی کے بعد دوبارہ بحال کردی گئی۔
ریلوے انتظامیہ کے مطابق جعفر ایکسپریس آج اپنے مقررہ وقت پر کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔
سیکیورٹی خدشات کے باعث سروس معطل تھی
ریلوے حکام کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے باعث کوئٹہ سے ٹرین سروس عارضی طور پر معطل کی گئی تھی، تاہم دو روزہ تعطل کے بعد سروس معمول کے مطابق بحال کردی گئی ہے۔
جعفر ایکسپریس کی روانگی کے ساتھ کوئٹہ سے پشاور کے درمیان ٹرین سروس دوبارہ معمول کے شیڈول کے تحت جاری ہوگئی ہے۔
