قلات ڈویژن کے خاتمے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری ہونے کی خبروں کی رجسٹرار بلوچستان ہائی کورٹ ناصر خان یوسف زئی نے تردید کر دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ کیس کی آئندہ سماعت 6 اگست کو ہوگی، جس میں مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔