گوادر (ڈسٹرکٹ نیوز): امیر جماعت اسلامی ضلع گوادر سعید احمد بلوچ نے کہا ہے کہ گوادر اور مکران ڈویژن میں امن و امان، روزگار، صحت، تعلیم، پانی اور سرحدی تجارت سمیت عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے حکومت فوری اقدامات کرے۔ انہوں نے غیر ضروری چیک پوسٹوں کے خاتمے، عوام سے بہتر رویے، سرحدی تجارت میں سہولت، ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور خالی سرکاری آسامیوں پر بھرتیوں کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے وفاقی و صوبائی حکومت سے اپیل کی کہ گوادر اور مکران کے عوام کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں تاکہ خطے میں پائیدار امن اور ترقی کو فروغ مل سکے۔
ڈسٹرکٹ نیوز — لوکل سے گلوبل تک