ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کے خلاف عدالتی فیصلہ انصاف کے تقاضوں کے بالکل ہم آہنگ نہیں۔ہم اس پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہیں ۔
عدالتوں کی پہچان تو انصاف ، غیر جانبداری اور آئین و قانون کی بالادستی ہوتی ہے مگر بلوچستان میں صورتحال اس کے بالکل متضاد ہے ایسے فیصلے جو عوامی حلقوں میں سوالات اور تحفظات کو جنم دیں ، ریاستی اداروں پر اعتماد کو متاثر کرینگی۔
اگر یوں ہی سیاسی اور جمہوری آوازوں کو دیوار سے لگانے کی روش جاری رہی تو اس کے نتیجے میں بے چینی اور مزید پیچیدہ سیاسی صورتحال جنم لے سکتی ہے ، جس کی ذمہ داری متعلقہ پالیسی سازوں پر عائد ہوگی۔