مین لائن:
کنیلی سکول کے طلباء نے ضلعی سطح کے حسنِ تقریر اور حسنِ نعت مقابلوں میں تین نمایاں پوزیشنیں حاصل کرلیں۔
اسلام گڑھ (نامہ نگار) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کنیلی کے طلباء نے تحصیل سطح کے بعد ضلعی سطح کے ادبی و تقریری مقابلوں میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
بزمِ ادب کے زیر اہتمام منعقدہ مقابلہ حسنِ تقریر میں سکول کے طالب علم محمد ابراہیم، جو شاہین سکاؤٹ بھی ہیں، نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ارمان عنصر نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح مقابلہ حسنِ نعت میں عبدالمحیب مکی مدنی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
یوں کنیلی سکول کے طلباء نے ضلعی سطح پر مجموعی طور پر تین نمایاں پوزیشنیں حاصل کرکے اپنی علمی، ادبی اور تقریری صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا۔
سکول انتظامیہ کے مطابق طلباء کی کامیابی میں بزمِ ادب کے نگران و اساتذہ، سکاؤٹس اور طلباء کی محنت شامل ہے۔ تعلیمی حلقوں نے کامیاب طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی مختلف سطحوں پر ادارے کا نام روشن کرتے رہیں گے۔
