نیشنل ای او سی کے مطابق انسدادِ پولیو مہم کے پہلے دو روز میں تقریباً 1 کروڑ 64 لاکھ بچوں کی ویکسینیشن مکمل کرلی گئی ہے۔ملک کے منتخب اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم 21 تا 27 ستمبر تک جاری رہے گی، انسدادِ پولیو مہم میں 3 کروڑ 10 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا رہے ہیں، 2 لاکھ 73 ہزار پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانے میں مصروف ہیں۔پنجاب کے منتخب اضلاع میں تقریباً 46 لاکھ 18 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں،سندھ کے منتخب اضلاع میں 58 لاکھ 78 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا چکے،خیبر پختونخوا کے منتخب اضلاع میں تقریباً 43 لاکھ 22 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں،بلوچستان کے منتخب اضلاع میں 12 لاکھ 50 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں،اسلام آباد میں 2 لاکھ 90 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں،گلگت بلتستان کے 2 منتخب اضلاع میں تقریباً 83 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں، پولیو ایک لاعلاج مرض ہے، لیکن ویکسین کے ذریعے اس سے بچاؤ ممکن ہے،پولیو ورکرز امید کا پیغام لیے آپ کے دروازے پر آ رہے ہیں، ان سے تعاون کریں،پانچ سال تک کے ہر بچے کو پولیو مہم کے دوران پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں،پولیو ٹیم سے رابطے کے لیے 1166 پر کال کریں یا 03467776546 پر واٹس ایپ پیغام بھیجیں۔
