نیشنل ای او سی کے مطابق پولیو مہم میں تقریباً 2 کروڑ 40 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیاگیاہے۔2 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانے میں مصروف ہیں۔پنجاب کے 13 منتخب اضلاع میں 25 لاکھ 2 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں، سندھ کے 20 اضلاع میں 19 لاکھ 72 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں، خیبر پختونخوا کے 27 اضلاع میں 13 لاکھ 72 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں،بلوچستان کے 31 اضلاع میں 5 لاکھ 72 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں، اسلام آباد میں 1 لاکھ 48 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں، گلگت بلتستان کے 3 اضلاع میں 49 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں،آزاد جموں و کشمیر کے 2 اضلاع میں 66 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں،پولیو ایک لاعلاج مرض ہے، تاہم ویکسین کے ذریعے بچوں کو اس سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے، پولیو ورکرز آپ کے بچوں کو محفوظ بنانے کے لیے آپ کے دروازے پر آ رہے ہیں، ان سے تعاون کریں،5 سال سے کم عمر ہر بچے کو انسدادِ پولیو مہم کے دوران پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں،پولیو ٹیم سے رابطے کے لیے 1166 پر کال کریں یا 03467776546 پر واٹس ایپ پیغام بھیجیں، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
