یومِ استحصالِ کشمیر (5 اگست) اور یومِ آزادی (14 اگست) کی تقریبات کو حتمی شکل دینے کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ملیحہ سحر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈکوارٹر) عبدالرحمن خان کی مشترکہ صدارت میں اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں محکمہ تعلیم، کالجز، پی ایچ اے، ستھرا پنجاب پروگرام اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ 5 اگست کے لیے واک، سیمینارز، تقریری مقابلوں، تصویری نمائشوں اور کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کی تقریبات کا جائزہ لیا گیا، جبکہ 14 اگست کے لیے پرچم کشائی، شجرکاری، ملی نغمے، ثقافتی پروگرام، سرکاری عمارتوں کی سجاوٹ، صفائی، چراغاں اور سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔
اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی کہ مقررہ ٹائم لائن کے مطابق اپنی ذمہ داریاں مکمل کرتے ہوئے باہمی رابطے سے تقریبات کو شایانِ شان انداز میں منعقد کیا جائے۔