سابق افغان فوجی کمانڈراورافغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کے سربراہ جنرل سمیع سادات نےقندہارسے فوجی کارروائیوں کا اعلان کیاسابق کمانڈرجنرل سمیع سادات نے افغان طالبان رجیم کے رویے سے پریشان افغان عوام کو جلد آزادی کی امید دلائی صحافی عبداللہ جان صابر نےسابق افغان جنرل سمیع سادات کے بیان پر تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ؛عوام پر مظالم اور خواتین کی تعلیم پر پابندیوں کی وجہ سے افغان عوام طالبان رجیم سے بدظن ہو چکے ہیں افغان طالبان عوام کی خدمت کا موقع ملنے کے باوجود عوامی فلاح کے بجائے اپنے مفادات کے تحفظ میں مصروف ہیں،*عبداللہ جان صابر کاکہناتھادہشت گردوں کی سرپرستی اور متنازع پالیسیوں کے باعث افغان طالبان سے پڑوسی ممالک کی ناراضگی بڑھ رہی ہے، صحافی کاکہناتھاافغان طالبان کے خلاف مختلف مزاحمتی گروہوں کا ممکنہ اتحاد رجیم کیلئے بڑا چیلنج بنتا جا رہا ہے، ماہرین کے مطابق؛افغان طالبان کے خلاف بڑھتی مزاحمتی سرگرمیاں افغانستان کی موجودہ سیاسی صورتحال میں ایک نئے مرحلے کی نشاندہی کر رہی ہیں طالبان رجیم کے زیر تسلط افغان عوام گزشتہ 5 برس سے انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا سامنا کر رہے ہیں
