گلگت: الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے بلدیاتی انتخابات کا جاری انتخابی شیڈول ایک ہفتے کے لیے مؤخر کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق حکومت کو لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2014 میں مجوزہ ترامیم مکمل کرنے کے لیے مزید 7 روز کی مہلت دی گئی ہے۔ ترامیم مکمل ہونے کے بعد نظرثانی شدہ انتخابی شیڈول جاری کیا جائے گا۔
کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابی عمل کے جن مراحل پر اس فیصلے سے اثر پڑا ہے، ان کی نئی تاریخیں نظرثانی شدہ پروگرام میں شامل کی جائیں گی۔
اس فیصلے کے نتیجے میں 27 ستمبر کو ہونے والی پولنگ بھی نئی تاریخ کے مطابق منعقد ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سات روز کی اضافی مدت مکمل ہونے کے بعد نیا انتخابی پروگرام جاری کیا جائے گا، جس میں بلدیاتی انتخابات کے تمام متاثرہ مراحل کی revised dates شامل ہوں گی۔
