اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورتحال، امن و استحکام اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فریقین نے خطے میں امن کے فروغ اور پاکستان ایران روابط کو مزید مستحکم کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ ایران خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی جاری سفارتی و سکیورٹی کوششوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔ ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی شرکت سے دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی اور داخلی امور میں تعاون کی اہمیت بھی اجاگر ہوئی۔
پاکستان خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمے اور تنازعات کے پُرامن، دیرپا اور جامع حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
