لاہور ( ڈسٹرکٹ نیوز) ضلعی انتظامیہ نے بسنت 2027 کے لیے پتنگ اور متعلقہ سامان تیار کرنے والوں کی رجسٹریشن شروع کر دی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق صرف این او سی حاصل کرنے والے افراد ہی پتنگ، ڈور اور مانجھا تیار کر سکیں گے جبکہ منظور شدہ سائز کی پتنگوں اور سوتی ڈور کے استعمال کی اجازت ہوگی۔ ممنوعہ ڈور اور حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
ہر ضلع کی آواز — ڈسٹرکٹ نیوز
