اسلام آباد (ڈسٹرکٹ نیوز): اسلام آباد پولیس نے ’’اسلحہ سے پاک اسلام آباد‘‘ مہم کے تحت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کردی ہیں۔ پولیس کی جانب سے جاری تازہ معلومات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں میں 18 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق کارروائیوں کا مقصد غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور اس کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور دیگر جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرنا ہے۔پولیس حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اپنے علاقوں میں کسی بھی مشکوک سرگرمی یا جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں تاکہ بروقت کارروائی کی جاسکے
