پنجاب کو ہمسایہ صوبوں سے دہشت گردی کا زیادہ خطرہ ہے ، مریم نواز
لاہور ( ڈسٹرکٹ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب ایک محفوظ صوبہ ہے تاہم بین الصوبائی سرحدی علاقوں سے دہشت گردی کا خطرہ موجود ہے۔ لاہور میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس حب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے سرحدی علاقوں میں سکیورٹی نظام جدید بنانے اور چیک پوسٹوں کو مضبوط کرنے پر اربوں روپے خرچ کیے ہیں۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سکیورٹی نظام مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔
ہر ضلع کی آواز — ڈسٹرکٹ نیوز
