وزیراعظم شہباز شریف کا برآمدات بڑھانے اور معاشی ترقی تیز کرنے کے لیے بڑے اقدامات کا حکم
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی برآمدات میں اضافے اور معاشی ترقی کی رفتار تیز کرنے کے لیے متعلقہ اداروں کو مؤثر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی۔
برآمدات کے فروغ اور ملکی معیشت کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں انہوں نے برآمدات میں اضافہ معاشی ترقی کی بنیاد قرار دیتے ہوئے روایتی شعبوں کے ساتھ نئے شعبوں کو بھی عالمی منڈیوں میں متعارف کرانے پر زور دیا۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ برآمدی شعبے کو وسعت دینے کے لیے زیادہ سے زیادہ صنعتوں اور شعبوں کو عالمی تجارت کا حصہ بنایا جائے، جبکہ پاکستانی مصنوعات کے معیار کو بین الاقوامی تقاضوں کے مطابق بنانے کے لیے کوالٹی اشورنس کے نظام کو مزید مؤثر کیا جائے۔
شہباز شریف نے برآمدی مصنوعات میں ویلیو ایڈیشن بڑھانے پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی، تحقیق اور جدت کو فروغ دے کر پاکستانی مصنوعات کی عالمی منڈی میں قدر اور مسابقتی صلاحیت بہتر بنائی جاسکتی ہے۔
وزیراعظم نے معیشت کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ڈیجیٹلائزیشن اور جدید ٹیکنالوجی کے زیادہ سے زیادہ استعمال پر زور دیتے ہوئے برآمد کنندگان کو درپیش انتظامی اور کاروباری مشکلات دور کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے برآمدی عمل کو آسان، تیز اور شفاف بنانے پر بھی زور دیا۔
اجلاس میں برآمدات کے فروغ کے لیے منظور شدہ اسٹریٹجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، جبکہ نئی عالمی منڈیوں تک رسائی، برآمدی شعبوں میں تنوع، مصنوعات کے معیار میں بہتری اور کاروباری سہولت کاری سے متعلق تجاویز پر غور کیا گیا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستانی مصنوعات کی عالمی منڈیوں تک رسائی بڑھانے کے لیے مختلف دوست ممالک کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدوں اور ترجیحی تجارتی انتظامات کے حوالے سے اقدامات جاری ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستانی ہارٹیکلچرل مصنوعات کو برآمدی شعبے میں مزید وسعت دینے کے لیے بھی کام کیا جارہا ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستانی سرجیکل اور طبی آلات کی برآمدات بڑھانے کے لیے عالمی ہسپتالوں کے ٹینڈرز اور خریداری کے عمل میں پاکستانی برآمد کنندگان کی شرکت کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔
اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ عالمی کمپنیوں کو پاکستانی مصنوعات سے متعارف کرانے کے لیے ٹیکسپو، ہیلتھ انجینئرنگ اینڈ منرلز شو، فوڈ اینڈ ایگریکلچر (FoodAg) سمیت مختلف شعبوں کی نمائشیں ملک ک
