ڈسٹرکٹ نیوز: چمن میں آوارہ کتوں کی بڑھتی تعداد اور بچوں کو کاٹے جانے کے واقعات کے بعد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے خصوصی مہم جاری ہے۔ مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے خطرناک آوارہ کتوں کو تلف کیا جا رہا ہے، جبکہ کتے کے کاٹنے سے زخمی بچوں کو نیو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں طبی امداد اور ویکسین فراہم کی جا رہی ہے۔ میونسپل کارپوریشن کے حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ آوارہ کتوں کی موجودگی کی اطلاع متعلقہ عملے کو دیں تاکہ شہریوں، خصوصاً بچوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
