کوئٹہ: سیٹلائٹ ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں نے گیس کی مسلسل قلت اور لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑک پر ٹریفک روک دی۔
مقامی اطلاعات کے مطابق سڑک کی بندش سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور کوئٹہ-کراچی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔ شہریوں نے گیس کی فراہمی معمول پر لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
