کرم سیکٹر میں سیکیورٹی فورسز نے فتنۃ الخوارج کی مبینہ دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، جس کے بعد سرحدی علاقے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان کے صوبوں ننگرہار اور پکتیا میں موجود پوسٹوں سے دراندازی کی کوشش کی گئی، تاہم پاکستانی بارڈر پر موجود فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے کوشش ناکام بنا دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کی جانب سے پاکستانی سرحدی چوکیوں کو بھاری ہتھیاروں اور مارٹرز سے نشانہ بنایا گیا، جس کے جواب میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے متعدد سرحدی پوسٹوں، مارٹر پوزیشنز اور دفاعی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔
جوابی کارروائی کے نتیجے میں متعدد افغان پوسٹوں کے خالی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سرحدی صورتحال پر مسلسل نگرانی جاری ہے اور فورسز کسی بھی ممکنہ اشتعال انگیزی کا جواب دینے کے لیے الرٹ ہیں۔
