صدر مملکت آصف علی زرداری ک خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو تہنیتی خطوط میں قومی دن پر مبارکباد، نیک تمناؤں کا اظہار کیاکہااکستان اور سعودی عرب مشترکہ عقیدے،تاریخ،دوستی،باہمی اعتماد اور یکجہتی کے گہرے رشتوں میں جڑے ہیں۔
صدرنے کہا تزویراتی باہمی دفاعی معاہدہ اور مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ دیرینہ شراکت داری میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں جو خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے فروغ میں اہم کردار کے حامل ہیں۔صدر آصف زرداری کاکہناتھادونوں برادر ممالک اپنے قریبی تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جو ٹھوس تعاون اور دوطرفہ ، علاقائی اور بین الاقوامی فورمز پر باہمی حمایت سے عبارت ہیں۔ صدر مملکت نے کہاپاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات دونوں ممالک اور عوام کے باہمی مفاد میں باہمی دلچسپی کے مختلف شعبہ جات میں مزید مستحکم اور وسیع ہوں گے۔صدر نے کہاجلد اور مناسب تاریخ پر ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کا پاکستان میں خیرمقدم کرنے اور دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کے لئے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں
