راولپنڈی: ریس کورس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پولیو ٹیم کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے اور مزاحمت کرنے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق واقعے سے متعلق درج مقدمے میں پولیو ورکرز کو ہراساں کرنے اور سرکاری ٹیم کے کام میں مزاحمت کا ذکر کیا گیا ہے۔ مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے دونوں ملزمان کو حراست میں لے کر مزید کارروائی شروع کردی ہے۔
