ملتان: ممتاز آباد پھاٹک کے قریب ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
دستیاب رپورٹ کے مطابق خانیوال سے ملتان آنے والی ہزارہ ایکسپریس کی زد میں آنے سے شہری شدید زخمی ہوا، تاہم بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ اداروں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی
