کوٹ ادو: موضع چودھری میں گھریلو تنازع کے دوران مبینہ فائرنگ سے 28 سالہ نوجوان زخمی ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق کامران ولد مشتاق کے دائیں کندھے میں گولی لگی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد پولیس کی نگرانی میں اسے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس نے واقعے کے محرکات اور فائرنگ کے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
