چوک سرور شہید: میانوالی روڈ پر پٹھان ہوٹل کے قریب ٹریفک حادثے میں 17 سالہ طالب علم زخمی ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق موٹر سائیکل سوار عبدالرحمٰن کو ہائی ایس کی سائیڈ لگنے کے باعث وہ سڑک پر گر گیا۔ حادثے میں طالب علم کے سر کے پچھلے حصے، بازو اور ٹانگ پر چوٹیں آئیں۔
ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں اسے ٹی ایچ کیو ہسپتال چوک سرور شہید منتقل کردیا۔
