لاہور: کاہنہ کے علاقے لدے کی بھلر گاؤں کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق زخمی ملزم حسن کو گرفتار کرکے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم چوری اور ڈکیتی سمیت تقریباً 60 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل اور پستول بھی برآمد کیا گیا، جبکہ فرار ہونے والے دو ساتھیوں کی تلاش جاری ہے
