لاہور: ضلعی انتظامیہ نے شہر میں چکن اور سبزیوں کی سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں۔
انتظامیہ کے مطابق قیمتوں کی جانچ کے دوران مقررہ نرخ سے زائد قیمت وصول کرنے، ریٹ لسٹ نمایاں نہ کرنے اور دیگر خلاف ورزیوں پر کارروائی کی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کے لیے چیکنگ کا سلسلہ جاری رہے گا۔
