لاہور: ملک میں بارشوں کے نئے سلسلے کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ، گجرات اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے باعث شہری سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات مکمل رکھنے اور صورتحال کی مسلسل نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے۔
