لاہور: شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق رائے ونڈ، گجر پورہ، سندر اور ریس کورس کے علاقوں میں شہریوں سے نقدی اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ شیرا کوٹ اور نواب ٹاؤن سے گاڑیاں جبکہ لٹن روڈ، گارڈن ٹاؤن اور لوئر مال سے موٹر سائیکلیں چوری ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں
