کماہاں میں گھر میں آگ
کماہاں میں گھر کی دوسری منزل پر آتشزدگی، کوئی جانی نقصان نہیں
لاہور: کماہاں میٹرو اسٹیشن کے قریب حبیب ڈوگر چوک میں ایک گھر کی دوسری منزل کے کمرے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔ امدادی اہلکاروں نے کولنگ کا عمل بھی مکمل کیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق آتشزدگی کے واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
