رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن میں دو رکنی بینچ نے پانچ شہریوں کی شکایات پر کارروائی کی۔ داود پرویز نامی شہری کا تعلق ڈی آئی خان سے ہے، جو آسٹریلیا میں رہائش پزیر ہے۔ انہوں نے وراثتی انتقالات کے لیے کمیشن سے رجوع کیا تھا، کمیشن نے شہری کو آنلائن ویڈیو کال کے ذریعے سنا اور متعلقہ حکام کو شہری کا مسئلہ حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ ہری پور سے سعید الرحمن نے زمین کی حد براری کے لیے کمیشن کو درخواست دی ہے۔ کمیشن نے شہری کو اپیلیٹ اتھارٹی کے لیے مقررہ کردہ وقت گزرنے تک انتظار کرنے کا مشورہ دیا۔ پشاور سے محمد انور خان نے وراثتی انتقالات کے لیے کمیشن سے رجوع کیا تھا۔ ڈی سی پشاور کو قانون کے مطابق مسئلہ حل کرنے کے ہدایت کی گئی۔ سوات سے فضل غنی نے بھی وراثتی انتقالات کے لیے کمیشن کو درخواست دی ہے۔ ڈی سی سوات کو شہری کو بذات خود سننے اور مسئلہ حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ پشاور سے شاہ فہد نے پولیس تصدیق کے لیے کمیشن سے رجوع کیا تھا۔ شہری نے خود اپنی درخواست واپس لے لی۔ کمیشن نے اپنے اعلامیہ میں کہا کہ کمیشن صوبے بھر میں عوامی آگاہی، شفاف طرزِ حکمرانی اور عوامی خدمات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گا اور خدمات کی بروقت فراہمی میں تاخیر ناقابل برداشت ہے
