تھرواننتھاپورم: بھارتی بیٹر ویرات کوہلی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے کئی اہم سنگ میل عبور کرلیے۔
کوہلی نے 88 گیندوں پر ناقابل شکست 139 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 10 چوکے اور 9 چھکے شامل تھے۔ اس اننگز کے دوران انہوں نے بھارت میں ون ڈے کرکٹ میں 7 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے بیٹر کا اعزاز حاصل کیا۔
ویرات کوہلی نے بھارت میں ون ڈے کے 7 ہزار 6 رنز بنا کر سچن ٹنڈولکر کے 6 ہزار 976 رنز کا سابقہ ریکارڈ پیچھے چھوڑ دیا۔
اس کے علاوہ کوہلی ون ڈے کرکٹ میں 15 ہزار رنز مکمل کرنے والے دوسرے بیٹر بن گئے۔ انہوں نے یہ سنگ میل 303 اننگز میں حاصل کیا، جبکہ سچن ٹنڈولکر نے 377 اننگز میں 15 ہزار ون ڈے رنز مکمل کیے تھے۔
کوہلی نے اپنی 55ویں ون ڈے سنچری کے دوران لسٹ اے کرکٹ میں سچن ٹنڈولکر کی 60 سنچریوں کے ریکارڈ کی بھی برابری کرلی۔
