وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی اور تشدد کا منصوبہ تیار کیا ہے۔
ایکس پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے 2024 کے بنوں واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں خدشہ ہے کہ 4 اکتوبر سے شروع ہونے والے لانگ مارچ کے دوران فوجی یا پولیس تنصیبات کے قریب انتشار پیدا کرنے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔
ان کے مطابق سیکیورٹی اور انٹیلیجنس اداروں کو مبینہ منصوبے کی پہلے سے اطلاع ہے، اسی لیے 2 اکتوبر کی کور کمانڈرز کانفرنس کے اعلامیے میں پُرتشدد انتشار، ریاستی اداروں پر حملوں اور 9 مئی جیسے واقعات سے قانون کے مطابق نمٹنے کی بات کی گئی۔
خواجہ آصف نے سیاسی جدوجہد اور مسلح بغاوت میں فرق واضح کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی اداروں پر حملے کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
