خیبرپختونخوا میں بڑھتے ہوئے بدامنی اور دہشت گردی کے واقعات پر شہریوں نے صوبائی حکومت اور وزیراعلیٰ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال تشویش ناک ہوچکی ہے جبکہ حکومت کی توجہ عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے احتجاجی سیاست اور دھرنوں پر زیادہ مرکوز دکھائی دیتی ہے۔
شہریوں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے، دہشت گردی پر قابو پانے اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔
