مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کی تزویراتی سیاسی و دفاعی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ریاض میں منعقد ہوا، جس میں خطے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت تینوں ممالک کے حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے اجتماعی دفاعی اقدامات کو عملی شکل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ مشترکہ اعلامیے کے مطابق ضرورت کے مطابق فوجی دستے اور دفاعی صلاحیتیں سعودی عرب میں فوری طور پر تعینات کی جائیں گی۔
تینوں ممالک نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کو نشانہ بنانے کی کوششوں اور سعودی عرب کے خلاف حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے علاقائی امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
اجلاس میں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کی مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کے طور پر نامزدگی کی بھی توثیق کی گئی۔
