امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران ایسے میزائل تیار کر چکا ہے جو یورپ کے علاوہ سان ڈیاگو اور لاس اینجلس سمیت امریکا کے مختلف شہروں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
مسیسیپی میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ان کے مطابق جنگ کا آغاز امریکا نے نہیں بلکہ ایران نے کیا۔ انہوں نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے پاس اس کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا اور یہ اقدام پہلے ہی کیا جانا چاہیے تھا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں جنگ کے باعث تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے کی توقع تھی اور امریکا اس صورتحال کے لیے تیار تھا۔ جنگ بندی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام ان کے خیال میں وقت ضائع کرنے کے مترادف ثابت ہوا۔
