پشاور ( ڈسٹرکٹ نیوز) عوامی شکایات پر ایس پی فقیر آباد ڈویژن علی حمزہ بٹ کی ہدایت پر ڈی ایس پی گلبہار سرکل انعام اللہ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ گلبہار اصغر خان نے اہم کارروائی کرتے ہوئے نیٹ کیفے میں چھوٹے بچوں کو کرائے پر سمارٹ فونز دے کر معاشرتی برائیوں اور فحاشی کے فروغ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت شفیق الرحمن ولد کالا خان سکنہ مومن ٹاؤن کے نام سے ہوئی۔
ملزم کے اس فعل سے بچوں پر منفی اثرات مرتب ہونے کے ساتھ ساتھ ان کا مستقبل بھی متاثر ہو رہا تھا۔
ملزم کے قبضے سے 15 سمارٹ فونز بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے
